Buy website traffic cheap


عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حق نہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمودقریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین دوسرے کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل ،خطے کی صورتحال اور ملکی سیاست میں اپوزیشن کے رویے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ افغان امن عمل ایک انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے

افغانستان کے نائب صدر اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے بیانات سلجھاو¿ کی بجائے الجھاو¿ کا باعث تھے، الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہو گا

اپنی کوتائیوں سے نگاہ چرائیں گے تو حل نہیں نکلے گا، افغان قیادت مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرے

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا مشترکہ عزم، اس خطے کا امن و استحکام ہے، پاکستان اپنی سرزمین دوسرے کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

بھارت میں آج کھنچاو واضح دکھائی دے رہا ہے ،بھارت اس وقت سیکولراور ہندوتوا سوچ میں بٹ چکا ہے

وہاں اقلیتیں دباو میں ہیں، وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں، بھارت میں بہت بڑیا طبقہ مودی سرکار کی حکمت عملی مسترد کر چکا ہے، بھارت کو اسپائلر کی بجائے خطے کے امن کے لئے کام کرنا چاہیے۔

بجٹ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوز یشن مہذب طریقے سے اظہار رائے کرے، ایوان میں اپوزیشن ممبران لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں

تمام ممبران کو بجٹ پر بات کرنے کا حق ہے،جو تنقید کرنی ہے ضرور کریں، اپنی بات کریں اور حکومتی مو¿قف نہ سنیں، یہ مناسب نہیں، یک طرفہ ٹریفک نہیں چلے گی

اگر اپوزیشن ہماری نہیں سنے گی تو ہم بھی ان کی نہیں سنیں گے۔ اگر عمران خان کو ایوان میں بطور قائد ایوان بولنے کا حق نہیں دیا جائیگا تو پھر قائد حزب اختلاف کو بھی یہ حق نہیں مل سکتا۔