Buy website traffic cheap


عمران خان پاکستان کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں:ڈاکٹر اسد مجید

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا ہے پاکستان میں بروقت اور وسیع پیمانے پر اقدامات سے کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات میں تیزی آنا شروع ہو گئی تھی، زر مبادلہ کی شرح مستحکم ہو چکی تھی، صنعتی سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں لیکن کورونا وبا کا منفی اثر پڑ ا اور معیشت متاثر ہوئی۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ملکوں کو جامع اور مربوط حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، وہ حکمت عملی جو اقوام عالم کو صحت کے شعبے اور معاشی بحران سے نمٹنے میں مدد دے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 450 سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے۔