Buy website traffic cheap

کرتاپوربارڈر

نوجوت سنگھ سدھو کا بیان، پھر سے پاکستانیوں‌کے دل جیت لئے

بھارتی وزیرِ سیاحت نوجوت سنگھ سدھو نے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا اور کرتار پور راہداری کھولنے پر پاکستان اور بالخصوص وزیراعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے میں پاکستانی عوام کا دیا گیا پیار کبھی نہیں بھول سکتا اور پاکستانی میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے بے پناہ محبتوں سے نوازا
.
.
.
……………………..
یہ خبر بھی پڑھیئے
…………………….
.
.
.
.
سیکریٹری تعلیم و سکولز محمد طیب لہڑی کا جمعرات کے روز کوئٹہ کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ
غیر حاضر اساتذہ سے اظہار وجوہ طلب کرنے کے احکامات جاری کرنے کے سا تھ ساتھ مذکورہ اساتذہ کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دیں

سیکریٹری تعلیم و سکولز محمد طیب لہڑی نیجمعرات کے روز کوئٹہ کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ مطیب احمد آفریدی اور ڈی ای او کوئٹہ اعجاز بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے بعض اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کو فوری شو کاز نوٹسز جاری کرنے اور بعض غیر حاضر اساتذہ سے اظہار وجوہ طلب کرنے کے احکامات جاری کرنے کے سا تھ ساتھ مذکورہ اساتذہ کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دیں ۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا کہ تدریس کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اس موقع پر سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے میں خاص دلچسپی رکھتی ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبے میں تعلیم کی بہتری کیلئے مزید اسکولوں کا دورہ کیا جائیگا اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے متعلقہ آفیسران کو غیر حاضر اساتذہ کے حوالے سے فوری رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے اور RTSMکی تجاویز کی روشنی میں کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ دورے میں شامل اسکولوں میں گورنمنٹ پاک گرلز ہائی اسکول کوئٹہ ، گورنمنٹ مڈل اسکول محلہ کوئٹہ ، گورنمنٹ گیس فورڈ اسکول کوئٹہ ، گورنمنٹ پرائمری اسکول یٹ روڈ ، گورنمنٹ لیڈی سنڈیمن اسکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سنڈیمن شامل ہیں ۔ انہوں نے گورنمنٹ مڈل اسکول محلہ کوئٹہ اور گیس فورڈ کے طلباء اور اساتذہ کو گورنمنٹ پاک گرلز ہائی اسکول میں ضم کرنے کے حوالے سے فوری طور پر ڈائریکٹر اسکولز اور ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر کوئٹہ سے تجاویز طلب کیں ۔ اسکے علاوہ پرائمری اسکول کیقباد اسکول کی دوسری شفٹ کی طالبات کو گورنمنٹ لیڈی سنڈیمن اسکول میں پہلی شفٹ میں ایڈ جسٹ کرنے کے احکامات بھی صادر کئے ۔اسکے علاوہ انہوں نے اساتذہ کیلئے گاؤن کے استعمال کی پابندی پر زور دیا ۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول سنڈیمن میں حاجی عبداللہ کے تعاون سے چلنے والے پراجیکٹ کے کام کو سراہا اور اور اسکول میں ملٹی میڈیا ، سائنس لیبارٹری اور بہترین سائنسی آلات کی فراہمی پر حاجی عبداللہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔