Buy website traffic cheap


ہمیں بحیثیت قوم کورونا کا مقابلہ کرنا ہے:عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے، پارلیمان قوم کی اجتماعی سوچ کی عکاس ہے اور ہمیں بحیثیت قوم اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں کورونا کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے وزیراعظم کی طرف سے قائم کیے گئے کورونا ریلیف فنڈ کو قومی سطح پر پذیرائی کو سراہا۔

سپیکر نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہے۔ اسپیکر نے وزیراعظم کو پارلیمانی سطح پر کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔سپیکر نے وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متلعق امور سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے فخر امام کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی لیڈروں نے وبا پر قابو پانے کے لیے مثبت تجاویز دی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر کیے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا اولین ترجیح ہے کیوں کہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے، پارلیمان قوم کی اجتماعی سوچ کی عکاس ہے، ہمیں بحیثیت قوم اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔