Buy website traffic cheap


عمران خان انجیل اوربائیبل کے خلاف بل پاس نہیں کرائیں گے،شیخ رشید

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی ایسا بل پاس نہیں کرائیں گے جو انجیل یا بائیبل کے خلاف ہو،عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں

مذہبی ریاست مدینہ میں دوسرے مذاہب کا بھی اتنا ہی احترام کیا جائے گا جتنا کہ اپنے مذہب کاکیا جاتا ہے،مسیحی برادری بہت محنت کش ہے آج تک کسی مسیحی کو مانگتے ہوئے نہیں دیکھا نہ ہی کسی دہشت گردی میں کسی مسیحی کا نام ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوئی ایسا بل پاس نہیں کرائیں گے جو انجیل یا بائیبل کے خلاف ہو۔ عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں مذہبی ریاست مدینہ میں دوسرے مذاہب کا بھی اتنا ہی احترام کیا جائے گا جتنا کہ اپنے مذہب کاکیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارتا وہی ہے جو تسلیم کرتا ہے جسے یقین ہو کہ ڈھونڈھنے سے ملے گا جیتتا وہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیدا ہولی فیملی ہسپتال میں ہوا‘ پڑھا کرسچن سکول میں اور لیڈر گورڈن کالج میں بنا۔ ہم نے یسوع کے پیغام ٹیچنگ کو اپنے شہر میں عام کیا۔ مسیحی برادری بہت محنت کش ہے آج تک کسی مسیحی کو مانگتے ہوئے نہیں دیکھا نہ ہی کسی دہشت گردی میں کسی مسیحی کا نام ہے۔ مسیحی برادری کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوںکو ووٹ کا حق ملا۔

پنجاب کے چالیس حلقوںکا نتیجہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا اور پورے پاکستان کے 80حلقوںکا فیصلہ اوورسیز پاکستانیوںکے ووٹ سے ہوگا۔ اوورسیز پاکستانی بہت سمجھ دار ہیں ہم سے زیادہ انہیں پاکستان کا خیال ہے ۔