Buy website traffic cheap


عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایدھی فاو¿نڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا ،انہوں نے چند روز قبل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اورانہیں کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا تھا۔فیصل ایدھی نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر آئیسولیشن اختیار کرلی ، تاہم وہ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیاتھا،جس پر گزشتہ روز وزیراعظم کے سیمپل لے لئے گئے تھے،وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔