Buy website traffic cheap

imrankhan

 مساجد کو بند نہیں کرسکتے،مگر احتیات بھی ضروری ہے ،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے مساجد کو بند نہیں کیا جاسکتا مگر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے ۔وزیراعظم عمران خان سے وفاقی مذہبی اکور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی جس میں کور ونا کی دوسری لہر کے خلاف حکومتی اقدامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے علما ءو مشائخ کونسل کی تنظیم نوپر بھی مشاورت کی ہے
وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ مذہبی امور کو کورونا کے حوالے سے علماءاور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امور علماء و مشائخ کو کورونا کے پھیلاو¿ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔
دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے صدر مملکت اور علما و مشائخ کے اجلاس کے بعد متفقہ اعلامیہ کی روشنی میں آج ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی یوم جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منایا گیا، مساجد و امام بارگاہوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نمازیوں کے لئے مقررہ فاصلے پر جگہ بھی مختص کی گئیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی جانب سے بھی یوم دعا کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا، نماز جمعہ میں علماء کرام نے عالم انسانیت کو اس وبائی مرض سے چھٹکارے اور پاکستان کی سلامتی کی خصوصی دعائیں بھی کرائیں اور کورونا سے بچاو¿ بارے خطبات کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر بھی زور دیا گیا۔