Buy website traffic cheap


کورونا نے امریکہ میں قیامت ڈھادی،ایک ہی دن میں 1480 افراد ہلاک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں 1480 افراد ہلاک ہو گئے جو اب امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست نیویارک میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جہاں اموات کی تعداد ساڑھے 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں مسلسل تیسرے روز ایک ہزار سے زائدا موات کےبعد ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گھر سے نکلنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

امریکی انتظامیہ کی جانب سے منہ کو ڈھاپنے کے لیے لوگوں کو کپڑے کا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عالی ادارہ صحت نے کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے زور دیا تھا کہ تمام لوگ اپنے منہ کو ڈھانپیں، ماسک پہننا لازم نہیں لیکن جو لوگ پہننا چاہیں انہیں اجازت ہو گی، میں بھی ماسک نہیں پہن رہا۔