Buy website traffic cheap

We cannot compromise on national security, Prime Minister

بھارت کو متنازعہ علاقے کایکطرفہ فیصلے کاحق نہیں، نگران وزیراعظم

 اسلام آبا د:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے ملاقات کی جس میں جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگوکی گئی ،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس میں نگران وزیر اعظم کو شرکت کی دعوت دی جسے وزیر اعظم نے قبول کرلی،وزیر اعظم نے کہا کہ ہم واضح طور پر بھارت کی سپریم کورٹ کی طرف سے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کی حیثیت سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ،جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے، جو سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب ہے،جموں و کشمیر کے مستقبل کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے،بھارت کو کشمیری عوام کی مرضی اور بین الاقوامی قوانین اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف اس متنازعہ علاقے کی حیثیت سے متعلق یکطرفہ فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے،بھارت اپنی نام نہاد قانون سازی اور عدالتی فیصلوں کی آڑ میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں ہو سکتا، 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کا مقصد IIOJK کے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے، جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،پاکستان IIOJK کے عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا