Buy website traffic cheap

LOC, India, Ceasefire Violations, ISPR, Pakistan Army ,

بھارت کی ایل او سی پر بزدلانہ کاروائی ، 10 شہری زخمی

لاہور(ویب ڈیسک): آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کی بزدل فوج نے کوٹلی کے گاؤں جبار، سندھارا، سنبل گلی اور دبسی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے جندروٹ اور نکیال سیکٹر میں مارٹرز اور بھاری توپ خانہ کا استعمال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کوٹلی کے گاؤں جبار، سندھارا، سنبل گلی اور دبسی کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 شہری شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بھارتی فوج کا میجر بھی شامل ہے۔ ادھر پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ضلع کوٹلی کے دیہاتوں میں 9 فروری کو بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے بچوں اور خواتین سمیت 10 معصوم شہری زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔