Buy website traffic cheap

منصوبہ بندی

بھارت کیساتھ ملکر پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا تیسراملک کون تھا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اچھی خبر سناتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اچھی پیشرفت ہے جبکہ کرتار پور راہداری پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد بھی بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ” پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والا تیسرا ملک کونسا تھا ؟ شاہ محمود قریشی نے صحافی کا سوال سنا اور ایک لمحہ رکنے کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ بات میں کان میں بتاﺅں گا ۔“یاد رہے کہ میڈیا میں دو روز قبل خبریں آئی تھیں کہ 27 فروری کو بھارت اور اسرائیل نے پاکستان پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا جسے پاکستان نے ناکام بنا دیا ہے تاہم اس دورا یہ بھی کہا جار ہا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی میں بھارت اور اسرائیل کے علاوہ ایک اور ملک بھی شامل ہے جس کا نام سامنے نہیں لایا گیا تھا ۔ اس سب میں بھارت کو منہ کی کھاناپڑی ہے اور پوری دنیا میں مودی کو شرمندگی کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان مسلسل امن اور مذاکرات کی بات کرتا رہا جس کے باعث عالمی برادری نے بھی پاکستانی موقف کو سراہا اور بھارت کو بھی مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کا مشور دیا ۔