Buy website traffic cheap


ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق ویرات کوہلی کا بیان سامنے آ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ میں پاکستان کیساتھ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے فیصلے پر قوم کیساتھ کھڑے ہوں گے ، جوفیصلہ حکومت اور بورڈ کرینگے وہی ہمارا فیصلہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف بہت ہی سادہ ہے ، ہم اپنی قوم کیساتھ کھڑے ہیں اور کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کریں گے، وہ بنیادی طور پر وہ ہماری بھی رائے ہو گی۔ حکومت اور بورڈ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے ، اس ہم فیصلے کا احترام کریں گے اور ساتھ کھڑے ہوں گے، لہٰذا اس مخصوص معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے۔