Buy website traffic cheap

ون ڈے

بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریزجیت لی

لاہور(ویب ڈیسک): بھارت نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 230 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ پیٹر ہینڈزکومب نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری نے 5، ایرون فنچ نے 14، عثمان خواجہ نے 34، شان مارش نے 39، مارکوس سٹوئنس نے 10، گلین میکس ویل نے 26، جھئے رچرڈسن نے 16، ایڈم زامپا نے 8 اور پیٹر سڈل نے 10 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے یوزویندرا چھاہل نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 اوورز میں محض 42 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ناصرف میچ میں فتح حاصل کی بلکہ سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ بھارت کی جانب سے مہندرا سنگھ دھونی نے 114 گیندوں پر 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ روہت شرما نے 9، شیکھر دھون نے 23، ویرات کوہلی نے 46 اور کیدر جادھیو نے 61 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا البتہ رچرڈسن نے سب سے کم رنز دینے والے باﺅلر بنے جنہوں نے 10 اوورز میں 27 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی جبکہ پیٹر سڈل اور مارکوس سٹوئنس نے بھی ایک ، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔