Buy website traffic cheap


انڈین پریمیر لیگ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی انڈین پریمیئر لیگ کے 31 میچز یواے ای میں کرانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز کی وجہ سے یو اے ای کو باقی میچز کے لیے وینیو بنانے کا فیصلہ بھارتی بورڈ کےاجلاس میں کیاگیا۔ یہ میچز ستمبر کے دوسرے ہفتے سے دس اکتوبر تک ہوں گے، اس سے پہلے کورونا مثبت کیسز آنے پر لیگ کو ملتوی کردیاگیاتھا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کی میزبانی کے حوالےسے مزید کچھ وقت مانگا ہے ، بھارتی بورڈ کی خواہش ہے کہ آئی سی سی کے یکم جون کو اجلاس میں ورلڈکپ کی بھارت سے منتقلی کے حوالے سے کسی بھی فیصلے سے پہلے جولائی تک مزید انتظار کیاجائے۔