Buy website traffic cheap

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )کاشتکاروں کا متنازع قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، کسانوں کی حمایت میں نوجوان فنکار بھی سامنے آ گئے، چندی گڑھ کے چوک میں گلوکاروں نے نغمے، گیت اور ٹپے گا کرلوگوں کا جذبہ بڑھایا،گندم کی کٹائی سر پر آن پہنچی لیکن بھارتی کسانوں کی مشکلات ختم نہ ہو سکیں۔

بھارتی مےڈےا کے مطابق مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کسانوں کی حمایت میں نوجوان فنکار بھی سامنے آ گئے، چندی گڑھ کے مرکزی چوک میں گلوکاروں نے نغمے، گیت اور ٹپے گا کر لوگوں کا جذبہ بڑھایا، شرکا کا کہنا ہے کہ کلچرل پروگرام منعقد کر کے زرعی قوانین کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں،دلی کے اردگرد ٹکری، غازی پور اور سنگھو بارڈر پر 26نومبر سے کسانوں کے دھرنے جاری ہیں، کاشتکاروں نے زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔