Buy website traffic cheap


ایکسپورٹ آرڈرز کے حامل صنعتی یونٹس کو استثنیٰ مل گیا

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ایکسپورٹ آرڈز رکھنے والے صنعتی یونٹس کو لاک ڈاﺅن سے استثنیٰ دے دیا۔حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، استثنیٰ پانے والے 32 یونٹس میں اکثریت ٹیکسٹائل سیکٹر کے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی یونٹس کو لاک ڈاﺅن کے دوران استثنیٰ 7 اپریل تک کے لیے دیا گیا تھا، جس میں 14 اپریل تک توسیع دے دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاﺅن سے استثنیٰ کی اجازت صرف ایکسپورٹ آرڈرز منسوخ ہونے سے بچانے کے لیے دی گئی ہے۔

حکومت نے استثنیٰ پانے والے صنعتی یونٹس کو پہلے ہی کورونا وائرس سے بچاو? کی احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور پتوکی کے صنعتی یونٹس استثنیٰ پانے والوں میں شامل ہیں۔