Buy website traffic cheap


کوئٹہ،فاطمہ جناح ہسپتال کے ایم ایس کورونا وائرس میں مبتلا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فاطمہ جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ خان نے اپنے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ہسپتال کی لیبارٹری میں 8 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے ہیں جس کے بعد میرا اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی 14دن کے لیے آئسولیشن میں جانا ہے اور پھر صحتیاب ہونےکے بعد میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

ڈاکٹر نور اللہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی درخواست کی۔