Buy website traffic cheap


ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے:اسد عمر کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ جنوری کے وسط میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 20 فیصد سے زیادہ تھی اور اس ہفتے تازہ ترین ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی شرح 8.2 فیصد رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ہورہی ہے جبکہ عام استعمال کی اشیاء کی مہنگائی کی شرح گزشتہ 3 ماہ میں آدھے سے بھی کم ہوچکی ہے۔