Buy website traffic cheap

Instagram announces feature to block unwanted messages

انسٹاگرام کا غیر مطلوب پیغامات کی روک تھام کے لیے فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا: میٹا کا ذیلی تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اپنے صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسجنگ سروس مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا ٹول متعارف کرانے جارہا ہے۔نیا فیچر صارفین کو ڈائریکٹ میسجز میں غیر مطلوب ویڈیوز اور تصاویر موصول ہونے سے روکنے میں مدد دے گا۔انسٹاگرام کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس قدم کے بعد صارفین کو ایسے صارفین کی جانب سے جن کو وہ فالو نہیں کرتے ڈائریکٹ میسجز میں تصاویر، ویڈیوز اور یہاں تک کہ اڈیو ریکارڈنگ بھی موصول نہیں ہوں گی بلکہ صرف تحریری پیغامات مل سکیں گے۔کمپنی کی جانب سے تحریری پیغامات کی حد متعین کرنے کے بعد صرف ایک میسج بھیجا جاسکے اور گفتگو کا سلسلہ صرف اس وقت آگے بڑھ سکے گا جب دوسرا صارف چیٹ کی درخواست کو قبول کرے گا۔میٹا میں ویمنز سیفٹی کی سربراہ سِنڈی ساو¿تھ ورتھ کا کہنا تھا کہ کمپنی چاہتی ہے کہ صارفین جب اپنا انباکس کھولیں تو پر اعتماد محسوس کریں۔ اس لیے نئے فیچرز کی آزمائش کی جارہی ہے تاکہ لوگ اس وقت تک کسی فرد کی جانب سے (جن کو وہ فالو نہیں کرتے) کوئی تصویر، ویڈیو یا متعدد پیغامات موصول نہیں کر سکتے جب تک وہ ان کی درخواست قبول نہیں کر لیتے۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی انسٹاگرام برادری کی جانب سے سامنے ا?نے والے ردِ عمل پر ان کی مشکور ہے اور پلیٹ فارم پر صارفین کو محفوظ ہونے کا احساس دلانے کے لیے مدد کے لیے تجاویز کا لینا جاری رکھے گی۔