Buy website traffic cheap

انسٹاگرام

انسٹاگرام نے نیا فیچرایپ میں شامل کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک )مشہورفوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں بھی ’واکی ٹاکی‘ کا نیا فیچر شامل کردیا گیا ہے، جس کے ذریعے سے صارفین اپنے دوستوں سے وائس نوٹ کے ذریعے بات چیت کرسکیں گے۔
ذرائع کےمطابق :انسٹا کا ‘واکی ٹاکی’ فیچر واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر ایپ اور دیگر ایپس کی طرح نقل کردہ آواز والے پیغام کا فیچر ہے، جس کے ذریعے صارفین مختصر پیغام اپنی آواز میں بھیج سکتے ہیں۔ انسٹاگرام کا واکی ٹاکی فیچر ڈائریکٹ میسج باکس میں مہیا گیا ہے، جو گروپ چیٹ سمیت ایک فرد سے بھی بات کرنے کے لیے دستیاب ہے۔اس فیچر کی نشاندہی مائیک آئیکون سے ہوگی، جسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو کچھ دیر تک مائیک بٹن دبا کر رکھنا ہوگا تاکہ وہ اپنے دوست کو مختصر پیغام بھیج سکے۔ اس فیچر کی مدد سے اب انسٹاگرام صارفین کو چیٹ میں ٹائپنگ کی مشکل پیش نہیں آئے گی وہ جلدی کی صورت میں وائس نوٹ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام ایپ میں درپیش تکنیکی خرابی پر کمپنی کی وضاحت
لاہور(ویب ڈیسک )اگر آپ کو بھی موبائل فون پر انسٹاگرام ایپ کی ہوم فیڈ اسکرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کے فون میں مسئلہ ہے بلکہ اس کا سبب ایپ میں درپیش تکنیکی خرابی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ میں صارفین کو ہوم فیڈ استعمال کرتے وقت مشکل کا سامنا ہے اور صارفین یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید ان کے موبائل فون میں کوئی مسئلہ ہے۔متعدد لوگوں نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے شکایت کی اور بتایا کہ ہوم فیڈ میں اسکرول کرتے ہوئے تصاویر پر لائنیں بنی ہوئی نظر آرہی ہیں۔جس پر کمپنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں آگاہ کیا ہے کہ فیڈ کی خرابی کی وجہ موبائل نہیں بلکہ ایپ میں تکنیکی خرابی ہے۔