Buy website traffic cheap


انٹر کلب 5 اے سائیڈ رمضان ہاکی لیگ

انٹر کلب ٹیلنٹ ہنٹ 5 اے سائیڈ رمضان ہاکی لیگ میں 13 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، پہلے روز چار میچز کھیلے گئے۔

ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے کورونا سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں ،ایونٹ کے پہلے میچ میں بلدیہ ٹاﺅن ہاکی کلب نے پاک ونڈر ہاکی کلب کو 7-5 سے ہرا دیا، بلدیہ ٹاو?ن ہاکی کلب کی جانب سے عقیل نے چار گول اسکور کئے، جبکہ پاک ونڈر ہاکی کلب کی جانب سے بلال نے تین گول کیے۔

دوسرے میچ میں بدر الدین ہاکی کلب نے پاک فلیگ ہاکی کلب کو 4-2 سے شکست دی، بدر الدین ہاکی کلب کی جانب سے فیضان فرخ نے 3 گول اسکور کیے۔تیسرے میچ میں الصغیر ہاکی کلب نے گلبرگ جونیئر ہاکی کلب کو 6-4 سے ہرا دیا، الصغیر ہاکی کلب کی جانب سے ریان نے 5گول کیے۔

چوتھے میچ میں الفیصل یوتھ ہاکی کلب نے فیڈرل ہاکی کلب کو 3-1 سے مات دے دی، الفیصل یوتھ ہاکی کلب کی جانب سے معاذ اشفاق نے 3 گول کرکے ہیٹرک مکمل کی۔