Buy website traffic cheap


پاکستان اور اٹلی میں بین الاقوامی فورمز پر معاونت کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے، صاد ق سنجرانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی بین الاقوامی فورمز پر معاونت کو فروغ دینے کیلئے مزید کوششیں تیز کر نے کی وسیع گنجائش موجود ہے جبکہ اٹلی کے سفیرآندریاس فیراریس نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ان سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

منگل کو اٹلی کے سفیرآندریاس فیراریس نے چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی اور صادق سنجرانی کو ایوان بالاء کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ اٹلی کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کو اٹلی کے وزیراعظم، پارلیمان اور خاص طور پر اٹلی کی سینیٹ کی صدر اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے مبارک باد دی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی نے کہا دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی شعبوں میں تعاون اور ادارہ جاتی معاونت پر زور دیا گیا،پاکستان اور اٹلی بین الاقوامی فورمز پر معاونت کو فروغ دینے کیلئے مزید کوششیں تیز کر نے کی وسیع گنجائش موجود ہے،دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں،اٹلی کو یوپی ممالک میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

اس موقع پر اٹلی کے سفیرآندریاس فیراریس نے کہا پاکستان میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ان سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔