Buy website traffic cheap


انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری

لاہور(کامرس ڈیسک)انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 17 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 166 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور درآمد کنندگان کو ملنے والی مخصوص مراعات کے فیصلے کے بعد ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔