Buy website traffic cheap


بھنورے کی خریدوفروخت کے لیے نئی کرپٹوکرنسی ایجاد

کولمبیا: کولمبیا کے ایک تاجر نے لمبے سینگوں والے سیاہ بھنوروں (بیٹلز) کی تجارت کے لیے اپنی کرپٹوکرنسی وضع کی ہے۔

یہ کام انہوں نے بین الاقوامی تجارت میں بھاری کمیشن سے بچنے کے لیے کیا ہے۔ جاپان ان بھنوروں کی فروخت کا سب سے بڑی مرکز ہے جہاں بچے اور نوجوان انہیں پالتو جانور کے طور پر رکھتے ہیں۔

کولمبیئن کمپنی ٹیرا وائیوا ایک عرصے سے بھنوروں کو جاپانی بازاروں میں بیچ رہی ہے۔ کمپنی سے وابستہ کارمیلو کیمپوس کہتے ہیں کہ یہ ایک متبادل طریقہ کار ہے جس کی بدولت جاپان اور دنیا کے دیگر علاقوں میں بڑے کمیشن اور فیس کو کم کیا جاسکتا ہے۔

یہ کمپنی بالخصوص ہرکولیس، نیپچونس اور ایلیفینٹ بھنوروں کی تجارت کرتی ہے۔ جاپان میں ایک جوڑے کی قیمت 300 ڈاکر تک ہوتی ہے۔ اس دوران کئی افراد کے ہاتھوں کمیشن جاتا ہے جن میں سیلزمین کا حصہ 10 فیصد تک ہوتا ہے۔