Buy website traffic cheap

Pulse

IPORکے بعد ”Pulse”سروے کے بھی نتائج سامنے آگئے، پہلی بار پی ٹی آئی نے مقبولیت میں ن لیگ کو پچھاڑدیا

لاہور(ویب ڈیسک): انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے سروے کے نتائج جاری کیے تو اس میں پاکستان مسلم لیگ ن مجموعی طور اکاون فیصد عوامی حمایت کیساتھ سرِ فہرست تھی اور پاکستان تحریکِ انصاف اکتیس فیصد کیساتھ دوسرے نمبر پر تھی۔ پلس کے تازہ ترین سروے کے مطابق پی ٹی آئی نے ن لیگ کو پہلی بار مقبولیت میں پچھاڑدیا ہے۔ پلس کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی تیس فیصد کیساتھ پہلے اور ن لیگ ستائیس فیصد کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب میں ن لیگ ابھی بھی پی ٹی آئی سے آگے ہے لیکن گزشتہ سال کی نسبت پی ٹی آئی کی مقبولیت میں ہوشربااضافہ ہواہے۔ پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے وہیں ن لیگ کی کم ہوتی جارہی ہے۔