Buy website traffic cheap


رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں ؛ اقراعزیز تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین ان دنوں مداحوں سے تعریفیں سمیٹنے کے علاوہ مخالفین کے نشانے پر بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق :لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں اقراء کو پروپوز کرنے والے یاسر نے انہیں انگوٹھی پہنانے کے بعد گلے لگا کربوسے دیے، یقیننا ان کیلئے یہ ایک خاص اور جذباتی لمحہ تھا لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اقراء عزیز نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں یاسر حسین کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مخالفین کو ان کے تحفظات کا جواب دیا ہے۔اانسٹا پر اپنے پیغام میں اقراء نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر کے ساتھ لکھا ، ’’میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں۔ پیار ظاہر کرنے کیلئے ہوتا ہے، متاثر کرنے کیلئے نہیں۔ یاسر نے دنیا کے سامنے اپنے پیار کا اظہار کیا جس کے لیے بہت زیادہ ہمت چاہیے ہوتی ہے اور میں بہت زیادہ خوشی محسوس کر رہی ہوں ‘‘۔

مزیداقراء نے یاسر کیلئے لکھا ’’اظہار کرنے والا، بے لوث ، شفیق، پیار کرنے والا، نڈر، حقیقت پسند اور عظیم ہونے کیلئے شکریہ، آئی لو یو‘‘ ۔انگوٹھی پہناتے وقت بنائی جانے والی یاسر اور اقراء کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے والوں کیلئے اقراء نے لکھا کہ اگر لڑکی پروپوزل کے وقت روتی نہیں بلکہ ایک خوشی کے لمحے کو ہنس کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ یہ پہلے سے طے تھا۔ رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اور اپنی خوشی کا انتظار کریں۔ شکریہ۔