Buy website traffic cheap


یوکرائن طیارہ حادثہ:ایران کا لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان

تہران:ایران نے ہٹ کیے گئے یوکرائن کے طیارے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو بھاری معاوضہ اداکرنے کا اعلان۔ایران نے یوکرین طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر مختص کردیے۔واضح رہے کہ ایران نے مبینہ طور پر یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرایا تھا جس میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے یوکرین طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے معاوضہ مختص کرنے کی منظوری دیدی۔یوکرین کا طیارہ 8 جنوری کو امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد گر کرتباہ ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ ایران نے حادثے کے ایک ہفتے بعد تسلیم کرلیا تھا کہ طیارہ انسانی غلطی کے سبب میزائل لگنے سے گر کر تباہ ہوا۔