ایران میں کروناسے ڈھائی کروڑ افراد مثاثر،مزید تین کروڑ افراد شکار ہوسکتے ہیں، ایرانی صدر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں کرونا وائرس سے مثاثر ہ افراد کی تعداد ڈھائی کروڑ ہو گئی ،ایرانی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں کرونا وائر سے ڈھائی کوروڑ افراد مثاثر ہو گئے ہیں اور مزید ساڑھے تین کروڑ افراد وبا کا شکار ہو سکتے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کو ایران کی کورونا وائرس فائٹنگ ٹاسک فورس کے ٹی وی پر نشر ہونے والے اجلاس میں صدر روحانی نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق ایران میں 2 کروڑ پچاس لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور مزید تین سے ساڑھے تین کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی چوتھائی سے زائد آٓبادی کے متاثر ہونے کے باوجود ایران میں ہرڈ امیونٹی حاصل نہیں ہوسکی ہے تاہم ہمارے پاس متحد ہو کر اس وبا کو روکنے کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے باعث 14 ہزار اموات ہوچکی ہیں اور متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ایران کی آبادی 8 کروڑ سے زائد ہے یہی وجہ ہے کہ ا?بادی کے تناسب کے اعتبار سے ایرانی صدر کے بتائے گئے اعداد و شمار کو بڑا انکشاف قرار دیا جارہا ہے۔

بعد ازاں ایرانی صدر کے شعبہ ابلاغیات کے نائب سربراہ علی رضا معزی نے ٹوئٹ کیا کہ ڈھائی کروڑ متاثر ہونے سے صدر کی مراد وہ لوگ ہیں جنھیں وائرس کا سامنا ہوا لیکن انہوں نے اس مرض کے خلاف مدافعت پیدا کرلی۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے جب کہ عالمی سطح پر 6 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد اس وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔