Buy website traffic cheap


ایران نے طالبان کی درخواست پر افغانستان کو ایندھن کی برآمدات بحال کردیں

تہران: طالبان کی درخواست پر ایران نے افغانستان کو گیسولین اور گیس آئل کی برآمدات دوبارہ شروع کردیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی تیل، گیس اور پٹروکیمیکل ایکسپورٹرز یونین نے بتایا ہے کہ طالبان نے ایرانی حکومت کو پیغامات بھیجے کہ آپ پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

یونین کے بورڈ کے رکن اور ترجمان حامد حسینی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے کچھ ایرانی برآمد کنندگان کمپنیاں محتاط ہیں۔ حامد حسینی نے کہا کہ طالبان نے ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس میں 70 فیصد کمی کردی ہے۔