Buy website traffic cheap


دودھ اور دہی کا روزانہ استعمال ضروری ہے؟

طبی ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ روزانہ دودھ اور دہی کا استعمال کرنے سے انسان ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر سے دور رہتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اکیس ملکوں میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ بالغ افراد پر کیے گئے دس سالہ طویل مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو روزانہ دودھ، دہی اور دوسری ڈیری مصنوعات کا باقاعدہ استعمال کرتے ہیں انہیں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر (ہائپر ٹینشن) کا خطرہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے۔

آن لائن ریسرچ جرنل ’بی ایم جے اوپن ڈائبٹیز ریسرچ اینڈ کیئر‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس مطالعے میں ایشیائ ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا، افریقا اور یورپ کے 21 ممالک سے 147,812 افراد شریک کیے گئے جن کی عمریں 35 سے 70 سال تک تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے ایک سال میں مطالعے کے شرکاءسے ان کی کھانے پینے کی عادات اور صحت کی مجموعی کیفیت کے بارے میں تفصیلی سوالنامے بھروائے گئے، اس کے علاوہ ا?ئندہ 9 سال کے دوران وقفے وقفے سے ان کے غذائی معمولات کے علاوہ مجموعی صحت کا جائزہ بھی لیا جاتا رہا۔

تحقیق کے لیے ڈیری مصنوعات کودو اقسام میں بانٹا گیا ایک ’چکنائی سے بھرپور‘(مثلاً عام دودھ یا ہول دودھ) اور دوسرا ’کم چکنائی والی‘ (مثلاً کم چکنائی والا دودھ یعنی اسکِم دودھ)۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا گیا کہ ان ڈیری مصنوعات کی کتنی مقدار روزمرہ استعمال میں رہتی ہے۔

دوران تحقیق ڈیری مصنوعات میں دودھ، دہی، پنیر، مکھن اور ڈیری مصنوعات سے تیار کردہ پکوان شامل کیے گئے تھے۔دس سالہ مطالعے کے اختتام پر معلوم ہوا کہ افریقا اور ایشیا ئ میں دودھ اور دوسری ڈیری مصنوعات کا استعمال باقی دنیا سے بہت کم ہے جبکہ دنیا بھر میں لوگ روزانہ اوسطاً 179 گرام ڈیری مصنوعات کا استعمال کسی نہ کسی صورت کرتے ہیں۔