Buy website traffic cheap


غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری، 9بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس:نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں شدت آگئی غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے 9بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے،بے رحم سرائیلی فورسز نے غز ہ پر فضائی بم برسا دیئے بچوں سمیت متعدد افراد کو شہید کر دیا صہیونی بمباری کے بعد غزہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی پر جوابی حملہ کیا مقبوضہ بیت المقدس سے سو کلومیٹر دور غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر میزائل داغے، حملے کے خوف سے اسرائیلی پارلیمنٹ کو خالی کروالیا گیا،

 

حماس نے ٹینک شکن میزائل سے اسرائیلی فوج کی گاڑی بھی تباہ کر دی۔ حماس کے حملے کے خوف سے انتہا پسند یہودیوں کو مسجد الاقصی میں داخلے کا فیصلہ بھی ترک کرنا پڑا، مسجد الاقصی کے دروازے سے واپس لوٹ گئے ، بعض صہیونی شہریوں نے مسجد الاقصی کے احاطے میں آگ لگا دی، انتہا پسند آگ کے مناظر دیکھ کر خوش ہوتے رہے،بے رحم اسرائیلیوں نے خواتین کو بھی نہ بخشا بے دردی سے گرفتار کیا،

بہادر فلسطینی لڑکی ہتھکڑیاں لگتے ہوئے مسکراتی رہی، مسجد الاقصی کے باہر یہودی شہری نے فلسطینیوں پر گاڑی چڑھا دی،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کر دیا، صہیونی فورسز سے فلسطین پر مظالم اور مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیرات روکنے کا مطالبہ کیا۔