Buy website traffic cheap


پاکستان میں ایکسپورٹ کلچر کو بہتر کرنا ضروری ہے، مشیر تجارت

کراچی: مشیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان میں ایکسپورٹ کلچر کو بہتر کرنا ضروری ہے،برآمدات کے لیے ہر ملک دوڑ رہا ہے، ہمیں مالی مسائل کی وجہ سے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہا ہے۔

بدھ کو تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایکسپورٹ کلچر کو بہتر کرنا ضروری ہے،برآمدات کے لیے ہر ملک دوڑ رہا ہے، معیشت کے لیے برآمدات میں اضافہ بہت ضروری ہے۔

عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ مالی مسائل کی وجہ سے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہا ہے،اس وقت برآمدات میں 30 فیصد کا اضافہ بہت اہم ہے جبکہ آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں چار ماہ میں 35 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔مشیر تجارت نے کہا کہ رواں مالی سال مجموعی برآمدات کا ہدف 38 ارب 70 کروڑ ڈالر حاصل کرلیں گے۔