Buy website traffic cheap


پاکستان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں: جنوبی افریقی کپتان

کراچی: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کونٹن ڈی کوک نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں، ہماری ٹیم مضبوط ہے،

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کونٹن ڈی کوک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہت سے کھلاڑی پہلے پاکستان میں نہیں کھیلے، ایشیائی کنڈیشنز میں سپنرز کا اہم کردار ہے، بابر اعظم نے گزشتہ چند سال میں زبردست بیٹنگ کی، بابرا عظم تمام فارمیٹس میں اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، جب بھی موقع ملا پی ایس ایل کھیلوں گا۔

کونٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا، ہمیں پاکستان آتے ہی سیریز کی تیاری کا موقع مل گیا، پاکستان میں سیکیورٹی کے تمام تر پہلوو¿ں کو کور کیا گیا، ہماری نظر سیکیورٹی پر نہیں، کرکٹ پر ہے۔