Buy website traffic cheap


جیکلین فرنینڈس کی لاک ڈاون کے دوران بچوں کے صبر کی تعریف

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکلین فرنینڈس نے لاک ڈاون کے دوران اپنی ہنسی مذاق والی زندگی پر سمجھوتہ اور صبر کرنے والے بچوں کے لئے تعریفی پیغام لکھا اور انہیں ہیرو قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے لاک ڈاون کے دوران پرسکون رہنے والے بچوں کی تعریف بھی کی اور ساتھ ہی ان کے لئے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں سے کھیل کود،دوستوں کے ساتھ رہنا،اسکول جانا سمیت دیگر پسندیدہ کام چھین لئے گئے ہیں۔

جیکلین فرنینڈس نے مزید لکھا کہ کہ بچوں کے ارد گرد اموات کی خبریں اور دیگر لوگوں کا بیمار ہونا انہیں پریشان کررہا ہے۔لیکن پھر بھی یہ بچے روز ایک نئی امید کے ساتھ اٹھتے ہیں۔