Buy website traffic cheap


مجھے معلوم نہیں تھا میرا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائن بنے گا، جنت مرزا

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری زبان سے نکلا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائنز بنے گا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں جنت مرزا نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ پہلے پیار دیتے ہیں اور جب کسی کو اس پیار سے شہرت اور کامیابی مل جاتی ہے تو پھر اسے گِرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں نے جاپان منتقل ہونے کی بات کیا کی، لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا کہ میں ساری رات خوشی سے سو نہ سکی۔‘ٹک ٹاک اسٹار نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ ’لوگ پہلے خود ہی اپنی محبت اور پیار سے بلندیوں تک پہچاتے ہیں اور پھر جب کسی شخص کو شہرت اور کامیابی ملتی ہے تو آپ ہی لوگ اسے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ’آپ لوگ کسی شہرت نہ دیں یا پھر ا±سے ڈپریشن کا مریض نہ بنائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ’سوال و جواب‘ کے وائرل ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو سوال کرنے کی دعوت دی تھی، اس ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے جنت مرزا کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ ٹک ٹاکر سے مختلف سوالات کئے جس کے انہوں نے منفرد جواب دیے۔ایک صارف نے جنت سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے لکھاتھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔ پاکستان چھوڑنے کی وجہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی ذہنیت قرار دیا تھا۔