Buy website traffic cheap


جاپانی خاتون نے ضدی بچوں کو انڈے کھلانے کا بہترین حل تلاش کرلیا

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑھتی عمر کے بچوں کو صحت بخش غذا، خاص طور پر انڈے کھلانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ٹوکیو، جاپان کی ایک خاتون نے اس مسئلے کا خوبصورت حل پیش کیا ہے۔

یہ خاتون جن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ’’ایتونی ماما‘‘ کے نام سے ہے، اپنی تین بیٹیوں کےلیے انڈے پکاتے وقت انہیں بڑی مہارت سے مختلف کارٹونوں کی شکل میں لاتی ہیں۔

دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ انہوں نے کھانا پکانے کی کوئی پیشہ ورانہ تربیت نہیں لی بلکہ یہ مہارت انہوں نے اپنے شوق سے، گھر پر ہی مشق کرکے حاصل کی ہے۔