Buy website traffic cheap


جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کومسخرہ کہہ دیا

کلیولینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات سے قبل ہونے والے پہلے ہی صدارتی مباحثے میں ڈیموکریٹ امیدوار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسخرہ کہہ دیا۔خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی انتخابات سے قبل ہونے والے پہلے ٹیلی وڑن مباحثے میں دونوں امیدواروں کی لفظی جنگ اس وقت شدت اختیار کرگئی جب جو بائیڈن نے چین کے ساتھ ٹرمپ کے تجارتی معاہدے پر تنقید شروع کی۔

اس موقعے پر ٹرمپ نے بائیڈن کی بات کاٹ کر سابق نائب صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر چین سے غیر قانونی طور پر کروڑو ڈالر منافع حاصل کرنے کے الزامات دہرانا شروع کردیے۔ مباحثے کے میزبان نے ٹرمپ کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ باز نہ آئے۔ٹرمپ کی جانب سے بار بار بات کاٹنے اور الزامات کی بوچھار پر جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں کہہ دیا کہ ”اس مسخرے سے بات کرنا مشکل ہے، معذرت چاہتا ہوں اس شخص سے“۔