Buy website traffic cheap


جوبائیڈن کی ولادی میر پوٹن سے ملاقات، سفیروں کی واپسی پر اتفاق

جینوا: جینوا میں جوبائیڈن اور ولادی میر پوٹن کے درمیان ملاقات میں بیدخل سفیروں کی واپسی پر اتفاق ہوا ہے۔

جینیوا میں گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی، 4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں دیرینہ تنازعات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی جب کہ دونوں صدور نے اپنے اپنے ممالک سے بیدخل سفیروں کی واپسی پر بھی اتفاق کیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات مثبت رہی جب کہ امریکا میں ہونے والے سائبر حملوں میں روس کا کوئی کردار نہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر نے الگ پریس کانفرنس میں کہا کہ روسی صدر کو بتایا ہے کہ امریکا کا ایجنڈا روس کے خلاف نہیں بلکہ یہ امریکیوں کے لیے ہے۔