Buy website traffic cheap

نیلم منیر

نیلم منیرنے عدالتی اصلاعات کا مطالبہ کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے موٹر وے کیس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہﺅے کہا ہے کہ ملک میں عدالتی اصلاعات کی جائیں ۔

اداکارہ نے لاہور موٹر وے پرخاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے دردناک واقعہ پر بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے بعد سخت ایکشن لیا جائے

اداکارہ نے انسٹا گرام پر فوٹو شیئرکی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک عورت وحشی درندوں کی حوس کے ہاتھوں بھیڈ چڑھی ہوئی ہے ۔نیلم منیر نے اپنی پوسٹ کا ایک طویل کیپشن لکھتے ہوئے اِس معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کی، انہوں نے لکھا کہ ’ریپسٹ اور اِس طرح کے گھناﺅنے جرم میں ملوث مجرمان یہ جرائم ایسے کرتے ہیں کہ جیسے انہیں استثنیٰ حاصل ہو کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ چاہے کتنی بھی زیادتیاں کرلیں انہیں کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’یہ بات یاد رکھیں کہ انصاف میں تاخیر کرنے سے کبھی انصاف نہیں ملتا ہے۔‘ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے ملک میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے جس کا وعدہ وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا لیکن ابھی تک اس ضمن میں کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے سی سی پی او (لاہور کیپیٹل سٹی پولیس افسر) عمر شیخ کے متنازع بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس پورے کیس میں سی سی پی او نے زیادتی کی خاتون کو ہی اس واقعے کی ذمہ دار ٹھہرادیا جس کے بعد میرا بہت خون کھول رہا ہے کیونکہ اِس طرح کا بیان ایک ذہنی مریض ہی دے سکتا ہے۔‘