Buy website traffic cheap


کبریٰ خان کو بھی ارطغرل غازی پسند

کراچی : فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ کبری خان نے اپنی پسندیدہ ترک ٹیلی ویژن سیریز کے بارے میں بتادیا۔

انھوں نے اپنی اس پسندیدگی کا اظہار فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوریز کی مدد سے کیا۔

مداحوں کے سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ انھیں کونسی سیریز زیادہ پسند ہے؟اس سوال کے لیے دو آپشنز رکھے گئے تھے جس میں ایک غازی عثمان اور ایک ارطغرل غازی تھا۔

کبری خان نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں ارطغرل غازی پسند ہے۔ پاکستانی اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انگین آلتان اور سیشکن اوزدمیر کو اپنا پسندیدہ اداکار کہا۔