Buy website traffic cheap


کاگیسوربادا پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بے قرار

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کاگیسوربادا نے بھی پاکستان سپر لیگ کا مستقبل میں حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں شائقین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے 24 سالہ ربادا نے کہاکہ میں نیشنل ڈیوٹی اور دوسری مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل 5 میں حصہ نہیں لے سکا، مگر مستقبل میں اس ایونٹ میں کھیلنا پسند کروں گا، مجھے امید ہے کہ ایک دن اس کا حصہ ضرور بنوں گا۔