Buy website traffic cheap


آن لائن فٹنس ٹیسٹ،کامران اکمل کی چیف سلیکٹر پر تنقید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے معاملے پرٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پی سی بی پر برس پڑے،ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہاکہ ہر 2ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ دینا کھلاڑیوں کیلیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق کو فٹنس پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے،زیادہ فٹنس ٹریننگ سے باؤلرز کی توانائی اور بیٹسمینوں کا سٹیمنا کم ہورہا ہے،کامران اکمل نے مزید کہا کہ سیزن کے دوران فٹنس ٹیسٹ دینا کافی مشکل ہوتا ہے چنانچہ کیمپ آف سیزن میں لگایا جائے۔

اس دوران ٹریننگ بھی کرانی چاہیے جیسے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آنجہانی ہیڈ کوچ باب وولمر اور دیگرکوچزکراتے تھے،مسئلہ یہ ہے کہ جو بھی کوچ آئے وہ ٹیم کی بہتری کے لیے اپنا پلان لاتا ہے، یہ بات درست ہے کہ کسی کھلاڑی کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے، البتہ اسکلز بہتر کرنے کے لیے فٹنس سے دگنی محنت لگتی ہے، خود مصباح الحق اپنی اسکلز ہی کی وجہ سے طویل عرصے تک پاکستان کے لیے کھیلے اور چار سال تک قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کا اعزاز بھی پایا۔