Buy website traffic cheap


کراچی، آج تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے

کراچی میں آج یعنی سال 2020 کے آخری دن تمام کاروباری مراکز رات 8 بجےبند کردیے جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر کراچی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ آج کاروباری مراکز رات 8 بجےبند کردیے جائیں۔

اعلامیے کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرجنرل نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظراحکامات جاری کیے، فیصلہ نئے سال کی تقریبات کےحوالے سے اجلاس میں کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرجنرل کے مطابق کمشنر کراچی نے بھی سال نو پر ہوائی فائرنگ پرپابندی عائد کی ہے۔خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنرز کو مقدمات درج کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔