Buy website traffic cheap


ڈاکووں کی روتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے کوگلے لگانے کی ویڈیو وائرل

کراچی(ماینٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوو ں کو روتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈاکووں کی راہ گیر اور مسافروں سے چیزیں چھینتے اور انہیں لوٹتے ہوئے تو کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں لیکن کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ڈاکووں کو اپنے شکار کی حالت پر رحم آگیا اور انہوں نے نہ صرف روتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو اس کا سامان واپس کیا بلکہ گلے لگاکر تسلی بھی دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائے کھانے کا سامان دے کر اور پیسے لے کر جیسے ہی اپنی موٹر سائیکل بیٹھا ملزمان ا?دھمکے اوراس کی جیب سے بٹوہ نکال لیا جس پر ڈیلیوری بوائے نے ملزمان کو کچھ کہا اور رونے لگا۔

روتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو دیکھ کر ملزمان کو اس کی حالت پر رحم آگیا اور انہوں نے اس سے لی ہوئی چیزیں واپس کی اور اسےگلے لگا لیا اور اس سے ہاتھ بھی ملایا اور تسلی دے کر واپس چلے گئے۔ ملزمان کے جانے کے بعد بھی رائیڈر روتا رہا۔ سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے ویڈیو وائرل ہو گئی اور لوگ اس منظر کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کےلیے آنے والے ملزمان بھی نوجوان ہی ہیں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈاکو بھی حالات کے مارے ہوئے ہیں۔ تاہم کچھ لوگوں نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط غلط ہی ہے۔