Buy website traffic cheap


کراچی کی بارشیں اور ہم،شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر وائرل

کراچی: شاہد آفریدی نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ بارش کا لطف لیتے ہوئے نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔

کراچی میں شدید گرمی کے بعد گزشتہ روز مون سون کی پہلی بارش نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیردی۔ بارش کی بوندیں برستے ہی جہاں عوام نے ساحل سمندر کا رخ کیا وہیں کھیل اور شوبز کی مشہور شخصیات نے بھی بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کیں۔

قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے بھی بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اور ان کی بیٹیاں ابر رحمت کا لطف لے رہے ہیں اور نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔ لالہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ”کراچی کی بارشیں اور ہم“۔