Buy website traffic cheap

جامعہ کراچی دھماکے

جامعہ کراچی دھماکے کی طرز پر حملے کا منصوبہ ناکام،خاتون دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے ہوشاب میں کارروائی کے دوران خاتون دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق،دہشت گردخاتون کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

خاتون سے دھماکہ خیز مواد اورڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار خاتون دہشت گرد سی پیک روٹ پرغیر ملکی قافلے پر حملہ کرنا چاہتی تھی۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے میں چینی باشندوں سمیت پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے، دھماکے میں خاتون دہشتگرد نے ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔