Buy website traffic cheap


کرینہ کا سارا علی خان کی پہلی فلم کیلئے نیک تمناﺅ ں کا اظہار

لاہور(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی سوتیلی بیٹی سارا علی خان کی پہلی فلم کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان سے جب ان کی سوتیلی بیٹی سارا علی خان کی ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ‘ کی کامیابی سے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ سارا کی فلم سپرہٹ ہوگی کیونکہ وہ ایک پیدائشی اداکارہ ہے۔کرینہ سے جب دپیکا اوررنویرکے ولیمے میں شرکت سے متعلق پوچھا گیا تواداکارہ نے کہا کہ وہ ولیمے میں ضرور جائیں گی۔