Buy website traffic cheap

Karnataka: Big blow to BJP in state elections, Congress gets clear lead

کرناٹک: ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو بڑا دھچکا،کانگریس کو واضح برتری حاصل

نئی دہلی ،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کی 224 اسمبلی نشستوں میں سے کانگریس نے 129 نشستیں اپنے نام کرکے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے جب کہ بی جے پی 68 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔خیال رہے کہ جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے اور کرناٹک کے بارے میں کہا جاتا ہےکہ یہاں کے ریاستی انتخابات بھارت میں پارلیمانی انتخابات کا رجحان طے کرتے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں نے حالیہ شکست کو مودی سرکار کے لیے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے ریاستی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔الیکشن سے قبل بی جے پی جنوبی بھارت میں اپنے قدم جمانے کے خواب دیکھ رہی تھی تاہم اس علاقے میں اپنے واحد گڑھ میں بدترین شکست نے بی جے پی کے عزائم کو دھچکا پہنچایا ہے۔