Buy website traffic cheap

کشمیریوں

کشمیریوں کی تحریکِ آزادی سے خوفزدہ بھارت نے خوفناک ترین قانون نافذکرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): بھارت نے کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو دبانے کے لیے وادی جنت نظیرمیں صدارتی راج نافذکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اطلاق کل سے ہوگا. بھارتی میڈیا کے مطا بق مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرمیں مزید6 ماہ کیلئے صدارتی راج کے نفاذکافیصلہ کیا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں گورنرراج کی مدت آج ختم ہورہی ہے،دلی سرکارنے صدارتی راج کیلئے گورنرستیاپال ملک کی سفارشات منظورکرلیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں کل سے صدارتی راج نافذہوگا۔واضح رہے کہ مقبوضہ علاقے19جون سے براہ راست دہلی کی عملداری میں ہیں جب بی جے پی نے محبوبہ مفتی کی کٹھ پتلی مخلوط حکومت کی حمایت واپس لی اور علاقے میں گورنر راج نافذ کیا گیا۔آج گورنر راج کی 6 ماہ کی مدت پوری ہو گئی ہے۔