
امن کے نوبل انعام کا اصل حقدار کون ہوگا
لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی اور امن کے قیام کیلئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا اور اس پر عملدرآمد بھی ہو چکا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کو امن کے قیام کیلئے نوبل انعام دینے سے متعلق تحریک چل رہی ہے جس پر وزیراعظم اب خود میدان میں آ گئے ہیں اور بڑا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نوبل انعام کا حقدار نہیں ،نوبل انعام کا حقد ار وہ ہو گا جو کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہات کے مطابق حل کروائے گا ،نوبل انعام کا حقدار وہ ہو گا جو کہ بر بر صغیر میں انسانی ترقی اور امن کا راستہ نکالے ۔“
I am not worthy of the Nobel Peace prize. The person worthy of this would be the one who solves the Kashmir dispute according to the wishes of the Kashmiri people and paves the way for peace & human development in the subcontinent.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 4, 2019
میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں۔ نوبل انعام کا مستحق وہ شخص ہو گا جو کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرے گا اور برصغیر میں امن و انسانی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 4, 2019